کم جونگ, مسیحیوں کے, روحانی پیشوا, پوپ فرانسس سے ملاقات, کی, خواہش

کم جونگ مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس سے ملاقات کی خواہش

پیانگ یانگ:شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن نے ایک بار پھر مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا ہے

شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن نے اس بار ملاقات کا پیغام پہنچانے کے لیے جنوبی کوریا کے صدر مون جے اِن کو چُنا ہے۔ شمالی کوریا کی پوپ سے ملاقات کی پہلی درخواست کو مسترد کردیا گیا تھا۔
جنوبی کوریا کے صدر مون جے اِن آئندہ ہفتے پوپ فرانسس سے ملاقات کرنے ویٹی کن جائیں گے اور ملاقات کے دوران شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن کی ملاقات کی خواہش کا پیغام بھی پہنچائیں گے۔
اس سے قبل بھی سربراہ شمالی کوریا نے پوپ جان پال سے ملاقات کی خواہش ظاہرکی تھی جس پر ویٹی کن نے موقف اختیار کیا تھا کہ کیتھولک راہبوں کو شمالی کوریا میں قبول کئے جانے پر ہی پوپ فرانسس ملاقات کریں گے۔
ویٹی کن ذرائع کا کہنا ہے کہ پوپ فرانسس کی شمالی کوریا کے سربراہ سے ملاقات میں کوئی لچک نہیں آئی ہے اور ویٹی کن اس حوالے سے اپنے سابق موقف پر قائم ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ریاست جارجیا کے حراستی مراکز میں قید خواتین کے ’رحم مادر‘ نکالے جانے کا اسکینڈل

ریاست جارجیا کے حراستی مراکز میں قید خواتین کے ’رحم مادر‘ نکالے جانے کا اسکینڈل

امریکا: اسکینڈل اس وقت سامنے آیا جب ریاست جارجیا کی ارون کاؤنٹی کے ایک حراستی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے