فیصل رضا عابدی کو, سپریم کورٹ کے باہر, سے, گرفتار

فیصل رضا عابدی کو سپریم کورٹ کے باہر سے گرفتار

اسلام آباد: پولیس نے فیصل رضا عابدی کو گرفتار کرکے تھانہ سیکرٹریٹ منتقل کر دیا ہے۔ سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی توہین عدالت کیس میں سپریم کورٹ میں پیش ہوئے

جسٹس شیخ عظمت سعید کی سربراہی میں بینچ فیصل رضا عابدی کے خلاف کیس کی سماعت کی۔ فیصل رضا عابدی کیخلاف گزشتہ شب تھانہ سیکرٹریٹ میں نئی ایف آئی آر درج کی گئی ہے جس میں ان پر اعلیٰ عدلیہ کیخلاف توہین آمیز بیانات دینے کا الزام ہے۔
پیشی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل رضا عابدی نے کہا کہ عدالت پر اعتماد کرتا ہوں تاہم پی سی او ججز پر ہمیشہ اعتراض رہا ہے، کیس پر بات کرنے کا فائدہ نہیں کیونکہ میڈیا نے چلانا نہیں، جسٹس تصدق جیلانی اور جمالی پر کبھی اعتراض نہیں کیا۔
فیصل رضاعابدی کیخلاف سپریم کورٹ کے جج صاحبان کی توہین کرنے اور دھمکیاں دینے کے الزام میں پہلے ہی دو مقدمات درج ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

صدر مملکت نے چاروں گورنر اورعلماء کی ویڈیو کانفر نس آج

صدر مملکت نے چاروں گورنر اورعلماء کی ویڈیو کانفر نس آج

اسلام آباد: حکومت نے مساجد کیلئے ایس اوپیز کا از سرنو جائزہ لینے کا فیصلہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے