,لکی مروت, میں, بلین ٹری ,سونامی, نرسری, کو ,آگ ,لگادی گئی

لکی مروت میں بلین ٹری سونامی نرسری کو آگ لگادی گئی

خیبر پختونخوا : خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں بلین ٹری سونامی نرسری میں نامعلوم افراد نے آگ لگادی۔

مقامی پولیس نے بتایا کہ آگ کے نتیجے میں ہزاروں نو خیز پودے جل گئے۔

پولیس نے ابتدائی معلومات بتاتے ہوئے کہا کہ نامعلوم افراد نے جنگل کے نگراں سے مبینہ دشمنی میں آگ لگائی۔

ان کا کہنا تھا کہ معاملے پر تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ اور موجودہ وزیر اعظم عمران خان نے 2015 میں ضلع لکی میں دریائے کرم کے قریب بلین ٹری سونامی کے نام سے درخت لگانے کے منصوبے کا آغاز کیا تھا۔

الیکشن کمیشن نےآئی جی پنجاب کی تبدیلی کا حکومتی نوٹیفکیشن معطل کردیا

اس منصوبے کے تحت علاقے میں 1 لاکھ 30 ہزار نو خیز پودے لگائے گئے تھے۔

اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) گل محمد نے  بتایا کہ پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف نرسری کو تباہ کرنے کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پولیس کو جنگل کے نگراں کی جانب سے درخواست موصول ہوئی تھی۔

مخالف قبیلے کے 3 سے 4 افراد اس واقعے میں ملوث ہیں۔

آگ لگانے کے واقعے میں فی الحال کوئی گرفتاری سامنے نہیں آئی ہےتاہم پولیس افسر کا کہنا تھا کہ پولیس اس واقعے پر تحقیقات کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملک میں وبا کے پھیلاؤ میں واضح کمی نظر آرہی ہے

ملک میں وبا کے پھیلاؤ میں واضح کمی نظر آرہی ہے

پشاور: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اجلاس کے بعد میڈیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے