,الیکشن کمیشن, نے,آئی جی پنجاب, کی, تبدیلی,کا ,حکومتی نوٹیفکیشن, معطل ,کردیا

الیکشن کمیشن نےآئی جی پنجاب کی تبدیلی کا حکومتی نوٹیفکیشن معطل کردیا

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے آئی جی پنجاب پولیس کے تبادلے کا نوٹی فکیشن معطل کردیا۔

الیکشن کمیشن نے آئی جی پنجاب پولیس طاہر خان کی تبدیلی کا نوٹس لے کر الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ سے تفصیلات طلب کر لیں۔

الیکشن کمیشن نے آئی جی پنجاب کا تبادلہ رکوانے کے لیے سیکریٹری اسٹیبشلمنٹ کو خط بھی لکھ دیا ہے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے پابندی کے باوجود آئی جی پنجاب کا تبادلہ کرکے الیکشن کمیشن کے احکامات کی خلاف ورزی کی گئی۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے 14 اکتوبر کو ہونے والے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں تقرریوں اور تبادلوں پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔

وزیرخارجہ شاہ محمود سے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل کی ملاقات

ضمنی انتخابات کے شیڈول کے اعلان کے بعد الیکشن کمیشن کی اجازت سے تبادلہ ہوسکتا ہے۔

حکومت نے ایک ماہ میں دوسری بار پنجاب پولیس کے انسپیکٹر جنرل (آئی جی) کو تبدیل کرتے ہوئےامجد جاوید سلیمی کو نیا آئی جی پنجاب تعینات کردیا تھا۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے جاری ہونے والے نوٹی فکیشن کے مطابق نیشل پولیس اکیڈمی میں بطور کمانڈنٹ فرائض سرانجام دینے والے گریڈ 22 کے پولیس افسر امجد جاوید سلیمی کو پنجاب پولیس کا نیا آئی جی تعینات کر دیا گیا ہے۔

گزشتہ ماہ ہی محمد طاہر کو آئی پنجاب تعینات کیا گیا تھا جنہیں اب اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

وزیراعظم عمران خان تو کہتے ہیں ہر معاملے کی رپورٹ پبلک ہونی چاہیے

وزیراعظم عمران خان تو کہتے ہیں ہر معاملے کی رپورٹ پبلک ہونی چاہیے

لاہور: ہائیکورٹ میں پٹرول بحران اور قیمتوں میں اضافہ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے