کسی کو بھی بلوچستان کے وسائل بیچنے کی, اجازت, نہیں دی, جائے گی

کسی کو بھی بلوچستان کے وسائل بیچنے کی اجازت نہیں دی جائے گی

بلوچستان:خضدار میں الیکشن ریلی سے خطاب کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی اختر جان مینگل نے کہا کہ بی این پی مینگل کے اراکین اسمبلی نے 6 نکاتی معاہدے پر دستخط کے بعد وزیراعظم اور صدر کے انتخاب کے لیے پی ٹی آئی کے امیدوار کو ووٹ دیا تھا

اختر مینگل کا کہنا تھا کہ بی این پی مینگل بلوچستان کے عوام کو مایوس نہیں کرے گی کیونکہ جولائی کے انتخابات میں انہوں نے اپنے اعتماد کا اظہار کیا ہے اور انہوں نے اس پارٹی کے امیدواروں کی حمایت اس وعدے پر کی ہے کہ وہ صوبے کے قدرتی وسائل اور اس کے ساحلوں کی حفاظت کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ کسی کو بھی بلوچستان کے وسائل بیچنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
خضدار میں صوبائی اسمبلی کے حلقہ بی پی-40 میں ہونے والے ضمنی انتخاب کے لیے بی این پی مینگل اور جمعیت علمائے اسلام (ف) نے اپنے مشترکہ امیدوار کو میدان میں اتارا ہے۔
اختر مینگل کا کہنا تھا کہ بی این پی مینگل اور جمعیت علمائے اسلام (ف) بلوچستان کے حقوق کے تحفظ کے لیے مل کر کام کریں گی اور کوئی طاقت صوبے کے محروم عوام کے حقوق کی جدوجہد سے دستبرداری کے لیے دباؤ نہیں ڈال سکتی۔
انہوں نے کہا کہ ‘ہم بلوچستان میں ترقی کے منصوبوں کا خیر مقدم کرتے ہیں لیکن بلوچ اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کے فیصلوں کو قبول نہیں کریں گے’
سربراہ بی این پی مینگل کا کہنا تھا کہ ‘ہمیں وزارتوں کی کوئی لالچ نہیں اور ہماری پارٹی صرف بلوچستان کے عوام کے حقوق چاہتی ہے۔’
اختر مینگل نے کہا کہ بی این پی مینگل پاک – چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت شروع کیے گئے منصوبوں سمیت ترقیاتی منصوبوں میں بلوچستان کے حصے پر سمجھوتہ نہیں کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں

کوئٹہ: اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ اس حوالے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے