انڈونیشیا میں زلزلے اور سونامی سے 5 ہزار افراد تاحال لاپتا

جکارتا

انڈونیشیا کے شدید زلزلے اور ہولناک سونامی کو ایک ہفتہ گزرنے کے باوجود تاحال 5 ہزار سے زائد شہری لاپتا ہیں جب کہ تباہ کن سونامی میں 1763 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

جزیرہ سولاویسی میں 7.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکوں اور آفٹر شاکس کے بعد سونامی کی 10 فٹ بلند لہروں نے پالو شہر میں بڑے پیمانے پر تباہی مچادی تھی اور 17 سو سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے جب کہ ایک ہفتہ گزر جانے کے باوجود تاحال 5 ہزار سے زائد افراد لاپتا ہیں۔

سونامی سے سیکڑوں گھر تباہ، درجنوں ہوٹل اور عمارتیں منہدم ہوگئی تھیں اور درجنوں افراد ملبے تلے دب گئے تھے۔ اسی طرح لینڈ سلائیڈنگ، بجلی کے تار گرنے سمیت دیگر واقعات میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 1763 ہوگئی تھی جب کہ زخمیوں کی تعداد ڈھائی ہزار سے تجاوز کر گئی تھی۔

اسپتال زخمیوں سے بھر گئے تھے اور ریلیف کیمپوں میں ہزاروں لوگوں نے پناہ لی۔ ریسکیو اداروں کے حکام کا کہنا ہے کہ 5 ہزار سے زائد افراد لاپتا ہیں اور کیمپوں میں موجود متاثرین کو اجناس، ادویات اور پینے کے پانی کی کمی کا سامنا ہے۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 7.5 ریکارڈ کی گئی جس کی گہرائی زیر زمین 10 کلومیٹر تھی۔ شہر پالو میں سونامی کی 10 فٹ بلند لہریں پیدا ہوئیں جب کہ آفٹر شاکس نے بھی بڑے پیمانے پر تباہی مچائی تھی۔

واضح رہے کہ انڈونیشیا میں گزشتہ ماہ کی 28 تاریخ کو آنے والے زلزلے اور سونامی کی زد میں آکر 1763 افراد لقمہ اجل بن گئے تھے۔

صحافی کی پراسرار گمشدگی: ترکی نے سعودی سفیر کو طلب کرلیا

یہ بھی پڑھیں

کرونا وائرس ٹیسٹ کے لیے گئے وقت پر دو بار نہ جانے پر تیسری بار بکنگ دو ہفتے تک نہیں ملے گی

کرونا وائرس ٹیسٹ کے لیے گئے وقت پر دو بار نہ جانے پر تیسری بار بکنگ دو ہفتے تک نہیں ملے گی

ریاض: سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے