مہاجرین بھیجے تو ہوائی اڈے بند کردیں گے، اٹلی کی جرمنی کو دھمکی

مہاجرین بھیجے تو ہوائی اڈے بند کردیں گے، اٹلی کی جرمنی کو دھمکی

روم

اٹلی نے کہا ہے کہ اگر جرمنی نے مہاجرین کے گروپ کو بھیجا تو جواباً ہم جرمنی کے لیے اپنے تمام ہوائی اڈوں کو بند کردیں گے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق مہاجرین کے تبادلے پر اٹلی اور جرمنی کے درمیان اختلافات شدت اختیار کر گئے ہیں۔ اٹلی نے جرمنی سے فضائی رابطے معطل کرنے کی دھمکی دے دی ہے۔

اپنے ایک بیان میں اطالوی وزیر داخلہ ماتیو سالوینی نے واضح کیا ہے کہ جرمنی نے مہاجرین کو واپس اٹلی واپس بھیجنے کے اپنے مبینہ منصوبے پر عمل درآمد کیا تو جرمنی کے لیے اپنے تمام ہوائی اڈے بند کردیں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں ماریو سالوینی کا مزید کہنا تھا کہ اٹلی جرمنی کے لیے اپنی بندرگاہیں پہلے ہی بند کرچکا ہے اور جرمنی نے مزید مہاجرین بھیجنے کی کوشش کی تو ایئرپورٹس بھی بند کردیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ اطالوی میڈیا نے جرمنی حکومت پر چارٹرڈ طیاروں کے ذریعے پناہ گزینوں کو اٹلی بھیجنے کا منصوبہ تیار کرنے کا الزام عائد کیا ہے تاہم جرمنی کی حکومت نے ان خبروں کی تردید یا تصدیق نہیں کی ہے۔

نٹرپول کے زیرحراست سربراہ نے رشوت سمیت دیگر جرائم کا اعتراف کرلیا، چینی حکام

یہ بھی پڑھیں

کرونا وائرس ٹیسٹ کے لیے گئے وقت پر دو بار نہ جانے پر تیسری بار بکنگ دو ہفتے تک نہیں ملے گی

کرونا وائرس ٹیسٹ کے لیے گئے وقت پر دو بار نہ جانے پر تیسری بار بکنگ دو ہفتے تک نہیں ملے گی

ریاض: سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے