اورنگی ٹاﺅن میں پولیس کا کامبنگ آپریشن، 36 افرادگرفتار

رئیس امروہی کالونی معصوم آباد میںمشتبہ افراد کی موجودگی پر کامبنگ آپریشن کیا گیا آپریشن کے دوران علاقہ کی ناکہ بندی اور گھر گھر تلاشی لی گئی۔ کارروائی کے دوران پولیس پر مسلح افراد نے فائرنگ کر دی تاہم جوابی فائرنگ کے نتیجے میں پولیس نے 5 مسلح ملزمان کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔ پولیس کارروائی کے دوران 31 مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لیا گیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بے قصور افراد کو چیکنگ کے بعد رہا کر دیا جائے گا۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پانچ ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

نوشہرو فیروز, کے, علاقے پڈعیدن کے قریب مال گاڑی, حادثے کا شکار

نوشہرو فیروز کے علاقے پڈعیدن کے قریب مال گاڑی حادثے کا شکار

پڈعیدن: ضلع نوشہرو فیروز کے علاقے پڈعیدن کے قریب مال گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے