افریقی ملک کانگو میں آئل ٹینگر کے ایک تصادم میں درجنوں افراد ہلاک و زخمی ہو گئے۔
وسطی افریقا کے ملک کانگو میں آئل ٹینکر اور ٹرک کے درمیان ہونے والے تصادم کے بعد آگ بھڑک اٹھنے سے انتالیس افراد ہلاک اور اسّی سے زائد دیگر جھلس گئے۔
کانگو کی وزارت صحت کے مطابق کسانٹو شہر میں آئل ٹینکر ٹرک سے ٹکر کے بعد الٹ گیا جس کے مقامی افراد تیل جمع کرنے پہنچ گئے اور پھر ٹینکر میں آگ لگ گئی۔
آگ کی زد میں آکر انتالیس افراد جل کر ہلاک ہوگئے ، جھلسنے والے اسّی سے زائد افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔
کانگو کے صدر نے اس المناک حادثے پر تین روز کے عام سوگ کا اعلان کیا ہے۔
اسرائیل کا ایتھوپیا کے انتہا پسند یہودیوں کی آباد کاری کا منصوبہ