عدالت کی جانب سے پوچھا گیا کہ کیا سرل المیڈا آئے ہیں؟ جس پر ڈان اخبار کے صحافی سرل المیڈا بھی اپنی سیٹ پر کھڑے ہوگئے
جسٹس مظہر علی نقوی نے سرل المیڈا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے آپ کا نام اس لیے ای سی ایل میں ڈالا تھا کہ ہم آپ کی حاضری یقینی بنائیں، اب چونکہ آپ عدالت کے رو برو پیش ہوگئے ہیں، اس لیے آپ کا نام فوری طور پر ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیتے ہیں۔
عدالت کے حکم پر فوری طور پر سرل المیڈا کا نام ای سی ایل سے نکال دیا گیا، جب کہ ان کے خلاف جاری ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کو بھی ختم کردیا گیا۔