نوازشریف ,اورشاہد خاقان عباسی, کے, خلاف غداری ,کے مقدمے

نوازشریف اورشاہد خاقان عباسی کے خلاف غداری کے مقدمے

لاہور:عدالت میں سماعت شروع ہوئی تو کمرہ عدالت میں رش ہونے کے باعث سابق وزیراعظم نوازشریف روسٹرم تک نہ پہنچ سکے

نوازشریف کے وکیل اے کے ڈوگر نے عدالت میں کہا کہ ہم ہروقت عدالت میں حاضرہوتے ہیں۔
جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے سماعت کےآغاز پر کہا کہ نوازشریف کہاں ہیں اپنا چہرہ تو دکھائیں، سابق وزیراعظم نے روسٹرم سے دور وکلامیں کھڑے ہو کر ہاتھ کھڑا کیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے استفسار کیا کہ یہ ایک سنجیدہ معاملہ ہے حکومت نے اس پرکیا ایکشن لیا، بتایا جائے وفاقی حکومت کا اس معاملے میں کیا موقف ہے۔
شاہد خاقان عباسی کے وکیل نے استدعا کی کہ 14ا کتوبرکوضمنی الیکشن ہیں، سماعت ملتوی کی جائے جس پرعدالت نے ریمارکس دیے کہ آپ الیکشن میں حصہ لیں سماعت اس کے بعد کریں گے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم نوازشریف اور شاہد خاقان عباسی کو تحریری جواب جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے آئندہ سماعت پر اٹارنی جنرل کو طلب کرلیا۔
بعدازاں لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم نوازشریف اورشاہد خاقان عباسی کے خلاف غداری کے مقدمے کے اندراج کی درخواست پرسماعت 22 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

یہ بھی پڑھیں

وزیراعظم عمران خان تو کہتے ہیں ہر معاملے کی رپورٹ پبلک ہونی چاہیے

وزیراعظم عمران خان تو کہتے ہیں ہر معاملے کی رپورٹ پبلک ہونی چاہیے

لاہور: ہائیکورٹ میں پٹرول بحران اور قیمتوں میں اضافہ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے