پائیدار اقتصادی ترقی, کے اہداف کے, حصول کیلئے 7.1 ارب ڈالر کی ,معاونت فراہم

پائیدار اقتصادی ترقی کے اہداف کے حصول کیلئے 7.1 ارب ڈالر کی معاونت فراہم

اسلام آباد: ایشیائی ترقیاتی بینک نے آئندہ 3 برسوں کے دوران پاکستان کو 7.1 ارب ڈالر کی معاونت فراہم کرنیکا اعلان کردیا ہے

ایشیائی ترقیاتی بینک کے اعلامیے کے مطابق اے ڈی بی کے عہدیدار نے گزشتہ دنوں پاکستان میں وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر منصوبہ بندی خسرو بختیار اور دیگر حکام سے ملاقات کی جس میں نئی حکومت کے پہلے 100 روزہ پلان کو سراہا گیا۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایشیائی ترقیاتی بینک آئندہ 3 سال کے دوران پاکستان میں پائیدار اقتصادی ترقی کے اہداف کے حصول کیلئے 7.1 ارب ڈالر کی معاونتفراہم کریگا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اے ڈی بی کی جانب سے توانائی، بنیادی ڈھانچے، ترقی اور صنعتی اصلاحات کے منصوبہ جات کیلئے تکنیکی و مالی معاونت فراہم کی جائے گی۔ اعلامیہ کے مطابق اے ڈی بی کے نائب صدر وینکائی ژینگ نے کہا ہے کہ پاکستان میں تعلیم، صحت اور سماجی شعبوں کی ترقی پر خصوی توجہ دی جائے گی تاکہ پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کو یقینی بنایا جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں

نیپرا بجلی کے نرخوں میں ایک روپے 62 پیسے اضافے کی منظوری

نیپرا بجلی کے نرخوں میں ایک روپے 62 پیسے اضافے کی منظوری

اسلام آباد: نیپرا کے ایک ترجمان نے کہا کہ ریگولیٹر کے نئے نرخ وفاقی حکومت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے