دیامربھاشا ڈیم کی خیبرپختونخوا اور, گلگت بلتستان, میں حد بندی, کے, معاملے ,پر سماعت

دیامربھاشا ڈیم کی خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں حد بندی کے معاملے پر سماعت

اسلام آباد:دوران سماعت ایڈووکیٹ جنرل گلگت بلتستان نے بتایا کہ گلگت بلتستان پاکستانی کی آئینی حدود میں نہیں، جس کی وجہ سے ڈیم کی رائلٹی کا مسئلہ بن رہا ہے

اس پر چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ اس مسئلے کا فیصلہ کون کرے گا؟ جس پر ایڈووکیٹ جنرل گلگت بلتستان نے کہا کہ ہمیں وقت دے دیں، اس معاملے پر جواب جمع کرا دیں گے۔
چیف جسٹس نے کہا کہ گلگت بلتستان کا پاکستان پر حق ہے اور گلگت بلتستان رائلٹی کا معاملہ سپریم کورٹ مین چیلنج کرسکتا ہے۔
اس دوران جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیے کہ رپورٹ کے مطابق منصوبے کی ایک ٹربائن خیبرپختونخوا میں آتی ہے۔
عدالت نے ڈیم اراضی کے معاملے پر فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے 15 روز میں جواب طلب کرلیا۔
چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ملک میں پانی کی قلت کا نوٹس لیتے ہوئے ملک میں دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم کے لیے فنڈ مہم کا آغاز کیا تھا۔
وزیر اعظم عمران خان بھی چیف جسٹس کے شانہ بشانہ کھڑے ہوئے تھے اور انہوں نے بھی عوام سے اس ڈیم میں فنڈز دینے کی اپیل کی تھی۔
اس اپیل کے بعد ملک بھر کے علاوہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ڈیم فنڈز میں بڑھ چڑھ کرحصہ لے رہے ہیں اور اب تک ساڑھے 4 ارب روپے سے زائد رقم جمع ہوچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

صدر مملکت نے چاروں گورنر اورعلماء کی ویڈیو کانفر نس آج

صدر مملکت نے چاروں گورنر اورعلماء کی ویڈیو کانفر نس آج

اسلام آباد: حکومت نے مساجد کیلئے ایس اوپیز کا از سرنو جائزہ لینے کا فیصلہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے