ایم کیو ایم پاکستان, نے, سی این جی کی قیمتوں, میں, اضافے, کوسنگین قرار

ایم کیو ایم پاکستان نے سی این جی کی قیمتوں میں اضافے کوسنگین قرار

کرا چی:عوام مخالف اقدامات واپس لینے کا مطالبہ کیا اور شدید تنقید کرکے اتحادی جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت کو خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے

وفاقی حکومت کی اتحادی اور دو وزارتیں رکھنے والی جماعت ایم کیو ایم کے ایک سینئر رہنما نے کراچی کے حلقے این اے-143 کے ضمنی انتخاب کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت اگر کراچی اور شہری سندھ کو مسلسل نطر انداد کرتی رہی تو ان کی جماعت حکومت کا حصہ رہنے یا نہ رہنے کے بارے میں سوچے گی۔
ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی کی جانب سےجاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کراچی سمیت سندھ میں سی این جی کی قیمت میں 22 روپے کے اضافے کے بعد فی کلو قیمت 103 یا 104 تک جا پہنچی ہے اور اب سی این جی پیٹرول سے مہنگی ہوگئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ‘اس طرح کا حیرت انگیز اضافہ گزشتہ حکومتوں کی جانب سے کبھی نہیں کیا گیا، یہ قدم لوگوں کی امیدوں کے خلاف جو تبدیلی چاہتے تھے’
اراکین اسمبلی نے کہا کہ ایک پالیسی کے تحت سی این جی کی قیمت پیٹرول کی فی لیٹر قیمت سے 30 فیصد کم ہونی چاہیے لیکن پی ٹی آئی کی حکومت نے پالیسی کی بھی نفی کردی ہے۔
حکومت سے اس فیصلے کو واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ‘حکومت صرف آئی ایم ایف کو خوش کرنے کے لیے عوام کو متاثر کرنے والے اقدامات کرنے سے گریز کرے’

یہ بھی پڑھیں

ضلع مٹیاری کے 2 کالجز کے 8 اسٹاف ممبران میں کرونا کی تشخیص

ضلع مٹیاری کے 2 کالجز کے 8 اسٹاف ممبران میں کرونا کی تشخیص

کراچی: وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے