پاکستانی طلبا کو, اعلیٰ تعلیم ,کے مواقع, فراہم

پاکستانی طلبا کو اعلیٰ تعلیم کے مواقع فراہم

کراچی:ہمیں خوشی ہے کہ مقامی طلبا کو امریکی جامعات میں داخلوں کا موقع فراہم کرنے کیلیے 25 سے زائد یونیورسٹیوں کے نمائندے یہاں آئے ہیں

حالیہ برسوں میںپاکستان کا دورہ کرنے والی یونیورسٹیوں کی سب سے بڑی تعداد ہے ، یہ اس بات کو ظاہر کرتی ہے کہ ہمارے تعلیمی ادارے یہ ادراک رکھتے ہیں کہ پاکستانی طلبہ کتنے ذہین ہیں، یہ امریکی اعلیٰ تعلیمی اداروں میں مختلف النوع مواقع کی بھی عکاس ہیں ۔
آپ کی دلچسپی کا شعبہ کوئی بھی ہو آپ امریکا کی ہزاروں یونیورسٹیوں اور کالجوں میں اپنی پسند کے شعبے کا انتخاب کر سکتے ہیں، اس بار یونائیٹڈ اسٹیٹس ایجوکیشنل فاؤنڈیشن ان پاکستان کے تحت ایجوکیشن یو ایس اے نمائش میں پہلی بار اتنی بڑی تعداد میں امریکی یونیورسٹیوں کے وفود آئے ہیں جو پاکستانی اسکولوں اور یونیورسٹیوں کا دورہ کر رہے ہیں، ان 25 یونیورسٹیوں میں سے 17 پہلی بار پاکستان آئی ہیں، نمائش میں اوہائیو یونیورسٹی، بوائس اسٹیٹ یونیورسٹی، کولبی سیویر یونیورسٹی، نیویارک انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی، کینٹ اسٹیٹ یونیورسٹی، لوزیانا ٹیک یونیورسٹی، یونیورسٹی آف الی نوائے شکاگو، مون ماؤتھ یونیورسٹی، انڈیانا یونیورسٹی، پرڈیو یونیورسٹی انڈیانا پولس، دی یونیورسٹی آف ٹیکساس آرلنگٹن کالج آف انجینیئرنگ، اسٹیٹ یونیورسٹی آف نیویارک ایٹ فریڈونیا (SUNY)، مشی گن اسٹیٹ یونیورسٹی، فلوریڈا انٹرنیشنل یونیورسٹی، پٹس برگ اسٹیٹ یونیورسٹی، آگسٹانا یونیورسٹی کو کالج اور فورڈھم یونیورسٹی کے نمائندے شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

لی مارکیٹ میں عوام کیلئے سہولیات سے لیس نئے بیت الخلا قائم

لی مارکیٹ میں عوام کیلئے سہولیات سے لیس نئے بیت الخلا قائم

کراچی: بیت الخلا دو خواتین کے لیے اور دو مردوں کے لیے پاکستان کے پہلے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے