,وزیرِاعظم ,کو, صوبائی کابینہ, کے, اجلاس ,میں ,حکومت, کی, کارکردگی ,پر, بریفنگ

وزیرِاعظم کو صوبائی کابینہ کے اجلاس میں حکومت کی کارکردگی پر بریفنگ

لاہور : وزیرِ اعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے جہاں انہیں پنجاب کی صورتحال اور حکومت کے 100 روزہ پلان پر ہونے والی پیش رفت سے متعلق بریف کیا گیا۔

وزیرِ اعظم عمران خان اسلام آباد سے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے گورنر ہاؤس پہنچے، جہاں سے وزیرِاعلیٰ سیکریٹریٹ گئے۔

وزیرِاعظم عمران خان نے لاہور میں صوبائی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کی جہاں انہیں صوبے میں حکومتی کارکردگی سے آگاہ کیا گیا۔

اس دوران وزیرِ اعلیٰ پنجاب، صوبائی کابینہ کے اراکین کے علاوہ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور بھی موجود تھے۔

اجلاس کے دوران وزیرِ اعظم کو مختلف محکموں کی کارکردگی کے ساتھ ساتھ بلدیاتی نظام سے متعلق ہونے والی پیش رفت سے بھی آگاہ کیا گیا۔

اپنے دورے کے دوران وزیرِاعظم نے وفاقی کابینہ میں موجود تحریک انصاف کے وزرا اور دیگر رہنماؤں سے بھی ملاقات کی۔

کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافہ، سمندری ہوائیں رک گئیں

عمران خان اپنی مصروفیات مکمل کرنے کے بعد پریس کانفرنس کریں گے جو ان کی وزارتِ عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی پریس کانفرنس ہوگی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیرِ اعظم عمران خان نے کوئٹہ کا دورہ کیا تھا جہاں انہیں صوبے میں سیکیورٹی صورتحال اور سی پیک سے متعلق بریفنگ دی گئی تھی۔

اس دوران تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِاعظم عمران خان نے کہا تھا کہ بلوچستان کی تعمیر و ترقی کے لیے وفاق ہر ممکن مدد فراہم کرے گا تاہم صوبے میں ہیومن ڈولپمنٹ پر کام کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں

نیب احتساب کا نہیں،پولیٹیکل انجینئرنگ کا ادارہ ہے

نیب احتساب کا نہیں،پولیٹیکل انجینئرنگ کا ادارہ ہے

لاہور: رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ نیب احتساب کا نہیں،پولیٹیکل انجینئرنگ کا ادارہ ہے،چیئرمین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے