,کراچی, میں ,گرمی ,کی, شدت, میں ,اضافہ,، سمندری ہوائیں, رک, گئیں

کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافہ، سمندری ہوائیں رک گئیں

کراچی میں سمندری ہوائیں رک گئیں جس کی وجہ سے گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔

گزشتہ روز شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہء حرارت 40 ڈگری تک پہنچا تھا تاہم  محکمہ موسمیات نے آج بھی کراچی سمیت ملک کے بیشتر حصوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ خلیج بنگال اور بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباؤ طوفان کا باعث بن سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مغرب سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 8 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے جب کہ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جو 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

شہبازشریف کی گرفتاری پر احتجاج: لیگی ایم این اے، ایم پی اے سمیت کارکنان پر مقدمہ

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات شاہد عباس کے مطابق جون، اکتوبر اور نومبر میں سمندری طوفان بننے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں، اس دوران سطح سمندر کا درجہ حرارت زائد ہوتا ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ ماہرین سمندر کے بگڑتے مزاج سے پیدا ہونے والے ٹراپکل سائیکلون کو قریب سے مانیٹر کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کو شکست دے دی

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کو شکست دے دی

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا تیسراکورونا ٹیسٹ منفی آگیا ، وہ 17روز تک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے