10ارب کا دانہ چگ لیا

لاہور: پرندے اڑنے لگے،مسلم لیگ ن کے اہم وفاقی وزیر نے کرپشن کے خلاف بڑھتے ہوئے عوامی دباؤ اور قائدین کے روئیے سے دلبرداشتہ ہو کر ملک چھوڑ دیا۔

واقفان حال کے مطابق لاہور سے تعلق رکھنے والے اہم وفاقی محکمےکےوزیر نے گزشتہ دنوں اپنے خاص دوستوں کی محفل میں بیٹھے وزیر اعظم ہاؤس سے فون وصول کیا،دوستوں کو متاثر کرنے کے لئے وزیر صاحب نے لاؤڈر آن کر کے فون میز پر رکھ دیا۔دوسری جانب سے چھوٹتے ہی وزیر اعظم صاحب بولے (نام لیتے ہوئے)یہ کیا ہو رہا ہے ،مریم نے مجھے بتایا ہے کہ سوشل میڈیا اور میڈیا پر شور مچ رہا ہے کہ تمہارے محکمے میں 10ارب کی کرپشن کی خبریں ہیں ،ان معاملات کی حقیقت کیا ہے اور کنٹرول کرو انہیں۔وزیر صاحب فوری طور پر فون کا لاؤڈر بند کرتے ہوئے باہرچلے گئے اور باقی گفتگو وہیں کی۔وزیر موصوف نے واپس دوستوں کے پاس بیٹھتے ہی انتہائی سخت الفاظ(جو قابل اشاعت نہیں)میں کہا کہ دیکھو یار ان کے لئے ہم کیا کیا نہیں کرتے اور ان لیڈروں کا رویہ دیکھ لو،بہرحال میں نے اب یہاں نہیں رہنا اس ملک سے چلے جانا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ چند روز میں ہی مختلف محکمے جن میں ریلوے بھی شامل ہے کہ آڈٹ بھی ہوئے جن میں اربوں روپوں کی کرپشن سامنے آ ئی ہے اور متعلقہ وزراء پریشانی کا شکار ہیں۔یہاں سب سے اہم بات یہ ہے کہ مذکورہ وزیر صاحب آج صبح کی فلائٹ سے لندن چلے گئے اور ستمبر کے پہلے ہفتے یا شائد لامحدود مدت تک وہیں رکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

جماعت الدعوہ ,کے نائب, امیر, مولانا عبدالرحمٰن مکی, گرفتار

جماعت الدعوہ کے نائب امیر مولانا عبدالرحمٰن مکی گرفتار

لاہور: کالعدم تنظیم فلاح انسانیت اور جماعت الدعوہ کے نائب امیر مولانا عبدالرحمٰن مکی کو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے