,شہبازشریف, کی ,گرفتاری, پر, احتجاج,: لیگی ایم این اے، ایم پی اے ,سمیت, کارکنان, پر, مقدمہ

شہبازشریف کی گرفتاری پر احتجاج: لیگی ایم این اے، ایم پی اے سمیت کارکنان پر مقدمہ

لاہور: پولیس نے شہبازشریف کی گرفتاری پر احتجاج کرنے والے (ن) لیگی کارکنان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

نیب نے گزشتہ روز سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کو آشیانہ اقبال ہاؤسنگ کیس میں گرفتار کیا جس پر مسلم لیگ (ن) کی جانب سے سخت رد عمل کا اظہار کیا گیا جب کہ پارٹی کارکنان نے بھی احتجاج کیا۔

مسلم لیگ (ن) کے کارکنان نے گزشتہ روز مال روڈ ریگل چوک پر شہبازشریف کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کیا تھا جس پر پولیس نے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

شہباز شریف کی گرفتاری: پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع

پولیس کے مطابق مقدمہ تھانہ سول لائنز میں پولیس کی مدعیت میں ہی درج کیا گیا ہے جس میں ممبر قومی اسمبلی وحید عالم اور ایم پی اے میاں مرغوب سمیت 150 کے قریب کارکنان کو نامزد کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

نیب احتساب کا نہیں،پولیٹیکل انجینئرنگ کا ادارہ ہے

نیب احتساب کا نہیں،پولیٹیکل انجینئرنگ کا ادارہ ہے

لاہور: رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ نیب احتساب کا نہیں،پولیٹیکل انجینئرنگ کا ادارہ ہے،چیئرمین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے