اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن)، جمعیت علمائے اسلام (ف) اور جماعت اسلامی کے اراکین کے وفد نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سربراہی میں اسپیکر اسد قیصر سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات
اپوزیشن اراکین نے اسپیکر قومی اسمبلی سے اپوزیشن لیڈر کی گرفتاری پر ایوان کا اجلاس بلانے اور ان کے حفاظتی احکامات جاری کرنے کا مطالبہ کیا۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے اپوزیشن اراکین کو یقین دلایا کہ آئندہ 14 روز میں اپوزیشن لیڈر کی گرفتاری پر ایوان کا اجلاس بلایا جائے گا جبکہ اس معاملے میں حفاظتی احکامات بھی جاری کیے جائیں گے۔
اس موقع پر پیپلز پارٹی کا کوئی بھی رکنِ اسمبلی موجود نہیں تھا۔
اسپیکر قومی اسمبلی کے گھر کے باہر میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ایاز صادق کا کہنا تھا کہ ان کی درخواست ہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس بلایا جائے اور شہباز شریف کا پروٹیکشن آرڈر جاری کیا جائے۔