,وزیرِ اعظم ,عمران خان، آرمی چیف, قمر جاوید باجوہ, کوئٹہ ,پہنچ ,گئے

وزیرِ اعظم عمران خان، آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کوئٹہ پہنچ گئے

کوئٹہ : وزیرِاعظم عمران خان اپنے پہلے سرکاری دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے جہاں انہیں بلوچستان میں امن و امان سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔

وزارتِ عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد عمران خان پہلی مرتبہ بلوچستان کے دورے پر کوئٹہ پہنچے جہاں وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے ان کا استقبال کیا۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری اور وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی بھی وزیراعظم کے ہمراہ موجود تھے۔

اس موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے، علاقے میں پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی جبکہ ایئرپورٹ روڈ سے ملحقہ تمام دکانوں کو بھی بند کروادیا گیا تھا۔

امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ دورہ کوئٹہ کے دوران وزیرِاعظم عمران خان گورنر بلوچستان امان اللہ یاسین زئی اور وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال سے ملاقات کریں گے۔

آشیانہ ہاؤسنگ کیس: شہباز شریف 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

اپنے دورے کے دوران وزیرِ اعظم عمران خان بلوچستان اسمبلی کے اراکین اور تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔

اس دوران وزیرِاعظم صوبائی کابینہ کے اجلاس کی صدارت بھی کریں گے۔

ان ملاقاتوں میں بلوچستان میں امن و امان کی مجموعی صورتحال، انتظامی معاملات، سیاسی امور اور اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل آصف غفور کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی کوئٹہ پہنچ گئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری ہونے والے پیغام میں آئی ایس پی آر کے ترجمان کا کہنا تھا کہ وزیرِاعظم کو ہیڈ کوارٹر سدرن کمانڈ میں صوبے میں امن و امان اور سیکیورٹی کی صورتحال سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں

کوئٹہ: اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ اس حوالے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے