کراچی: خصوصی عدالت میں سانحہ 12 مئی کے 4 مقدمات کی سماعت ہوئی جن میں وسیم اختر اور دیگر ملزمان پیش ہوئے
عدالت نے تھانہ ایئرپورٹ میں دائر مقدمے میں میئر کراچی وسیم اختر اور دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر کیس کے گواہان کو طلب
ملزمان نے کمرہ عدالت میں صحت جرم سے انکار کیا۔
عدالت مقدمے کے 9 مفرور ملزمان کو پہلے ہی اشتہاری قرار دے چکی ہے۔
کیس کی سماعت 27 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی۔