پی ایس ایل ٹرافی رونمائی تقریب،جو پشاو رزلمے کی شرٹ پہن کر آئے گا ،اس کی ٹکٹ کے پیسے میں دوں گا:شاہد آفریدی

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)پشاور زلمے کے کپتان شاہد خان آفریدی نے کہاہے کہ جو بھی پشاور زلمے کی شرٹ پہن کر آئے گا اس کی ٹکٹ وہ ادا کریں گے ۔

پاکستان سپر لیگ کی ٹرافی کی رونمائی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہناتھا کہ جو بھی میچ دیکھنے پشاور زلمے کی شرٹ پہن کر آئے گا اس کیلئے کوئی ٹکٹ نہیں ہو گی اس کے پیسے میں خود ادا کروں گا ۔انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کا مقصد ہے کہ نیا ٹیلنٹ سامنے آئے ۔اس موقع پر سرفراز احمد نے کہا کہ کوشش کریں گے کہ ٹورنامنٹ میں اچھا پرفارم کریں جبکہ شعیب ملک کا کہناتھا کہ کھلاڑیوں کے پاس کارکردگی دکھانے کا اچھا موقع ہے ،سپرلیگ کا فائدہ پاکستان کو ہوگا ۔وسیم اکر نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ کے بیس دن بہت اچھے ہوں گے ،پاکستان کی تاریخ میں پہلے کبھی ایسا ٹونامنٹ نہیں کرایا گیا۔
واضح رہے کہ پاکستان سپرلیگ کا پہلا میچ اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلاڈی ایٹرز کے درمیان کل کھیلا جائے گا۔23فروری کو فائنل جیتنے والی ٹیم ایک ملین ڈالر کے انعام کے ساتھ ٹرافی اپنے ساتھ لے جائے گی ۔

یہ بھی پڑھیں

ورلڈ کپ میں امپائرنگ کے فیصلوں پر تنقید جاری

انگلینڈ کی جیت کے بعد پوری دنیا میں کرکٹ قوانین کی تبدیلی کی بحث زور …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے