شہباز شریف, نے, قومی خزانے, کو, ایک پائی, کا ,نقصان, نہیں ,پہنچایا، حمزہ شہباز,

شہباز شریف نے قومی خزانے کو ایک پائی کا نقصان نہیں پہنچایا، حمزہ شہباز

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ ان کے والد نے قومی خزانے کو ایک پائی کا نقصان نہیں پہنچایا۔

مسلم لیگ (ن) کے دیگر رہنماؤں کے ساتھ لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گرفتاری ہمارے لیے نئی بات نہیں، قومی احتساب ادارے (نیب) سے مسلم لیگ (ن) کے کارکنان کی گرفتاریوں کا کام لیا جارہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سیاست میں قربانیاں دینی پڑتی ہیں، دھاندلی کا زخم صرف میرے سینے پر نہیں، جمہوریت کے سینے پر ہے، جعلی مینڈیٹ لے کر عمران خان وزیراعظم کے منصب پر بیٹھے ہیں۔

انہوں نے وزیر اعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’اصل مسئلہ ضمنی انتخابات ہیں، وہ ضمنی انتخابات سے پریشان ہیں‘۔

انہوں نے کہا کہ جیل کی سلاخیں ہمیں ڈرا نہیں سکتیں، حوصلے پست نہیں بلکہ اور بھی مضبوط ہوئے ہیں۔

اپوزیشن لیڈر کی گرفتاری سے دنیا میں منفی تاثر جائے گا، بلاول بھٹو

انہوں نے شہبازشریف کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات کے قریب آتے ہی مسلم لیگ (ن) کے لوگوں کی گرفتاریاں کی جاتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ شہبازشریف کی گرفتاری پر قانونی اورآئینی جنگ لڑیں گے اور اگر یہی روش رکھی گئی توسڑکوں پر بھی جنگ لڑیں گے۔

حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ نندی پور اور پشاور میٹرو بس منصوبے کے حوالے سے بھی معاملات نیب کے زیر تفتیش ہیں لیکن ان میں کوئی گرفتاریاں سامنے نہیں آتیں۔

ان کا کہنا تھا کہ نندی پور پاور منصوبے میں کروڑوں روپے کی خوردبرد کی انکوائری کی جائے، اس کیس میں تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نامزد ہیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ نیب سے پلی بار گین کے تحت جان چھڑانے والوں کو پشاور کا منصوبہ دیا گیا ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کے پرانے دوست زلفی بخاری کا نام ایگزٹ کنٹروقل لسٹ (ای سی ایل) سے نکلوایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

سلمان شہباز کے ملازمین کے بینک اکاؤنٹ میں بھی 9.5 ارب روپے کا انکشاف

سلمان شہباز کے ملازمین کے بینک اکاؤنٹ میں بھی 9.5 ارب روپے کا انکشاف

لاہور: ملازمین رمضان شوگر مل اور العریبیہ شوگر مل میں کام کرتے ہیں ایف آئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے