شہبازشریف ,کے, بعد, اور,بھی ,بڑی ,گرفتاریاں, ہوں, گی، فواد چوہدری

شہبازشریف کے بعد اوربھی بڑی گرفتاریاں ہوں گی، فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ شہبازشریف کی گرفتاری خوش آئند اقدام ہے تاہم یہ پہلی گرفتاری ہے ابھی  مزید گرفتاریاں ہونی ہیں 

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ حکومت کی کرپشن کے خلاف زیروٹالرنس پالیسی ہے، شہبازشریف کی گرفتاری خوش آئند اقدام ہے، یہ پہلی گرفتاری ہے ابھی مزید گرفتاریاں ہونی ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان کو لوٹنے والوں کا احتساب ہونا چاہیے اور احتساب کاعمل مزید آگے بڑھے گا، حکومت نیب کو ہروقت ہرطرح کی مدد اور تعاون کرنے کو تیار ہے۔

(ن) لیگ نے شہبازشریف کی گرفتاری سیاسی انتقام اور ملک دشمنی قرار دے دی

واضح رہے کہ نیب لاہور نے شہبازشریف کو آج طلب کررکھا تھا جہاں پیشی کے بعد نیب نے آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل میں مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف کو حراست میں لے لیا۔

یہ بھی پڑھیں

صدر مملکت نے چاروں گورنر اورعلماء کی ویڈیو کانفر نس آج

صدر مملکت نے چاروں گورنر اورعلماء کی ویڈیو کانفر نس آج

اسلام آباد: حکومت نے مساجد کیلئے ایس اوپیز کا از سرنو جائزہ لینے کا فیصلہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے