پشاور میں ڈسٹرکٹ کونسل کے اجلاس کے دوران اے این پی رہنما کا قمیض پھاڑ کر احتجاج

پشاور: ڈسٹرکٹ کونسل کے اجلاس کے دوران بجٹ پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اے این پی کے رکن صفدر باغی نے اپنی قمیض پھاڑ کر احتجاج کیا۔

 پشاور میں ڈسٹرکٹ کونسل کا اجلاس جاری تھا کہ اے این پی کے رکن صفدر باغی نے بلدیاتی اداروں کے بجٹ پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ میں ناظم اعلیٰ کے لئے تو صوابدیدی فنڈز رکھی رکھی گئی ہے لیکن عوامی فلاح و بہبود کو مکمل طور پر نظر انداز کیا گیا ہے۔

صفدر باغی نے احتجاجاً اپنی قمیض پھاڑ دی اور ڈسٹرکٹ کونسل کا اجلاس چھوڑ کر چلے گئے، اے این پی رہنما کے احتجاج کے باعث اجلاس بدنظمی کا شکار ہوگیا، دیگر اراکین نے صفدر باغی کو منا کر واپس لانے کی بھرپور کوشش کی تاہم انھوں نے اجلاس میں شرکت سے صاف انکار کردیا جس کے بعد اجلاس کی کارروائی ملتوی کرنا پڑی۔

یہ بھی پڑھیں

صوبائی کابینہ کے اجلاس میں ضم قبائلی اضلاع کے لیے 52 گاڑیوں کی خریداری کی منظوری

صوبائی کابینہ کے اجلاس میں ضم قبائلی اضلاع کے لیے 52 گاڑیوں کی خریداری کی منظوری

پشاور: سول پروسیجرکوڈ میں ترامیم کی منظوری اور رزمک کیڈٹ کالج کی ریگولیشن کی منظوری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے