بھارتی دہشت گردی کیخلاف جنگ میں فتح ہماری ہو گی : وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ : وزیراعلیٰ بلوچستان ثنا اللہ زہری نے کہا ہے کہ بھارت نے بلوچستان میں جو جنگ شروع کی ہے اس میں فتح ہماری ہو گی۔ دہشت گردوں کو بلوں سے نکال کر کیفرکردار تک پہنچائیں گے۔ بلوچستان کے لوگ اپنی حب الوطنی کی وجہ سے آج باہر نکلے ہیں۔ وہ کوئٹہ میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان ثنا اللہ زہری نے کہا ہے کہ سانحہ کوئٹہ میں ”را“ ملوث ہے جس کے ہمارے پاس ثبوت ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کےخلاف جو جنگ شروع کی ہے اسے ختم کر کے ہی دم لیں گے۔ کل بھوشن یادیو کے پورے نیٹ ورک کو گرفتار کیا اور اس سے اہم انکشافات اگلوائے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ اس میں کوئی شک نہیں کہ بھارت بلوچستان کے حالات خراب کر رہا ہے۔ ہم اپنے شہیدوں کے لہو کے ساتھ غداری نہیں کریں گے اور دہشت گردوں کو انجام تک پہنچا کر ہی دم لیں گے۔

قبل ازیں وزیرداخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی نے اپنے خطاب میں کہا کہ مودی کے بیان نے واضح کر دیا کہ اس کے حواری یہاں ہیں۔ چند پیسوں کے عوض دہشت گردی کرائی جا رہی ہے۔ شہداءکے خون کا حساب لیں گے۔

انہوں نے مودی کےخلاف نعرے بھی لگوائے۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے عوام نے آج سڑکوں پر نکل کر احتجاج کیا اور یہ واضح کیا کہ وہ متحد اور وطن کےلئے جان بھی قربان کرنے کیلئے تیار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بدامنی پیدا کرنے کے دشمن کے عزائم کو ناکام بنانے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے

بدامنی پیدا کرنے کے دشمن کے عزائم کو ناکام بنانے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے

کوئٹہ: وزیراعلیٰ نے پولیس اور سیکیورٹی کے دیگر اداروں کو مربوط حکمت عملی کے تحت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے