گورنر ہاؤس خیبر پختونخوا عوام کیلئے ہفتے میں 2 روز کھولنے کا فیصلہ

پشاور: گورنر ہاؤس خیبر پختونخوا کو عوام کیلئے ہفتے میں 2 روز کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر گورنر ہاؤس خیبر پختونخوا کو ہفتے میں 2 دن بروز جمعہ اور اتوار کو کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ گورنر ہاؤس جمعہ کے روز ڈھائی سے شام 5 بجے تک بچوں اور فیملیز کیلئے، جبکہ اتوار کے روز صبح 10 بجے سے دوپہر 2 بجے تک طالبات کیلئے کھولا جائے گا۔ واضح رہے کہ سندھ، پنجاب اور مری کے بعد گورنر ہاؤس خیبر پختونخوا کے دروازے بھی عوام کیلئے کھول دیئے گئے ہیں۔ لوگوں نے حکومت کے اس اقدام کو سراہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آئس نشے کی روک تھام, کے, لیے, قانون سازی کرنے, کا فیصلہ

آئس نشے کی روک تھام کے لیے قانون سازی کرنے کا فیصلہ

پشاور: مجوزہ قانون کے تحت آئس بنانے والے کو پچاس لاکھ روپے جرمانہ اور سزائے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے