کراچی میں ٹریفک پولیس کی چوکی پر فائرنگ سے سب انسپکٹر جاں بحق

کراچی: احسن آباد میں پولیس چوکی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں ٹریفک پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے احسن آباد میں پولیس چوکی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں ٹریفک پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا، ٹریفک پولیس اہلکار کی شناخت رفیق کے نام سے ہوئی ہے جو سب انسپکٹر ہے اور گلزار ہجری ٹریفک سیکشن میں تعینات تھا۔

ایس ایس پی ملیر کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے وقت سب انسپکٹر کے ہمراہ ایک اے ایس آئی بھی موجود تھا جب کہ جائے وقوع سے پولیس نے 16 سے 17 خول بھی تحویل میں لئے ہیں، مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب آئی جی سندھ کلیم امام نے ڈی آئی جی ایسٹ اور ڈی آئی جی ٹریفک سے واقعے کی فوری تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے واقعے میں ملوث ملزمان کی جلد سے جلد گرفتاری یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ضلع مٹیاری کے 2 کالجز کے 8 اسٹاف ممبران میں کرونا کی تشخیص

ضلع مٹیاری کے 2 کالجز کے 8 اسٹاف ممبران میں کرونا کی تشخیص

کراچی: وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے