میں نے سعودی بادشاہ سے کہا، ہمارے بغیر تم 2ہفتے بھی بادشاہ نہیں رہ سکتے، امریکی صدر ٹرمپ

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب امریکہ کا کا قریبی اتحادی ہے لیکن گزشتہ روز امریکی ریاست میسیسپی میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے صدر ڈونلڈٹرمپ نے سعودی عرب کے متعلق ایسا انکشاف کر دیا کہ پوری دنیا ہل کر رہ گئی۔الجزیرہ کے مطابق صدر ٹرمپ نے ریلی کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ”میں نے سعودی بادشاہ کو کہہ دیا تھا کہ اگر تم ہمارے بغیر 2ہفتے بھی بادشاہ نہیں رہ سکتے۔میں نے انہیں بتایا تھا کہ یہ امریکی فوج ہی ہے جو سعودی عرب اور اس کی بادشاہت کی حفاظت کر رہی ہے۔“

صدر ٹرمپ نے ریلی کے شرکاءکو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ”تم کہتے ہو کہ وہ بہت امیر ہیں؟ مگر ہم ان کی حفاظت کر رہے ہیں۔ ہاں میں شاہ سلمان کو بہت پسند کرتا ہوں لیکن میں انہیں باور کرا دیا تھا کہ ہماری فوج تمہاری حکومت کی حفاظت کر رہی ہے اور تمہیں اپنی فوج کے اخراجات خود برداشت کرنا ہوں گے۔“ رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ نے ریلی سے خطاب میں یہ نہیں بتایا کہ انہوں نے سعودی فرماں روا شاہ سلمان کو یہ بات کب کہی تھی، تاہم ان کی طرف سے یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکہ میں تیل کی قیمتیں تیزی سے بڑھ رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

باسکٹ بال, کی چیمپئن بننے, والی ٹیم کے جشن میں, فائرنگ سے 2 افراد, زخمی

باسکٹ بال کی چیمپئن بننے والی ٹیم کے جشن میں فائرنگ سے 2 افراد زخمی

ٹورنٹو: کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو بھی ٹورنٹو ریپٹرز کی پریڈ میں اسٹیج پر موجود تھے۔ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے