نیلم منیر فلم رانگ نمبر 2 میں مرکزی کردار ادا کریں گی

لاہور: ٹی وی اداکارہ نیلم منیر ہدایتکار یاسر نوازکی فلم رانگ نمبرٹومیں مرکزی کرداراداکریں گی۔ تفصیلات کے مطابق یاسر نواز نے اپنی سپرہٹ فلم رانگ نمبرکا سیکوئل بنانے کا اعلان کردیا جسکا سکرپٹ ان کے بھائی دانش نواز لکھ رہے ہیں۔

فلم کے ڈائیلاگ اور سکرین پلے وہ احمد حسن کی معاونت سے خود تحریر کرینگے ۔ فلم کی کاسٹ میں نیلم منیرکے علاوہ جاوید شیخ ، نیئر اعجازاورمحموداسلم کوکاسٹ کر لیا گیا ہے جس میں یاسر نواز اورانکے بھائی دانش نواز بھی اہم کرداراداکرینگے۔

یہ بھی پڑھیں

معروف ماڈل زارا عابد کی پہلی مختصر فلم ریلیز

کراچی : طیارہ حادثے کا شکار ماڈل زارا عابد کی زندگی کی پہلی اور آخری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے