فواد چوہدری بھی حیران پریشان رہ گئے، سخت قدم اٹھالیا گیا

سوشل میڈیا پر جھوٹی خبروں کے خاتمے کے لیے وزارت اطلاعات نے ایک ٹوئٹر اکاﺅنٹ بنایا ہے جس کا مقصد لوگوں کو حقائق سے آگاہ رکھنا ہے لیکن جیسے ہی یہ ٹوئٹر اکاﺅنٹ بنایا گیا اس کے تھوڑی ہی دیر بعد کسی نے جھوٹی خبروں کے خاتمے کاجھوٹا اکاﺅنٹ بناکر حکومت کو اس محاذ پر پسپا کرنے کی کوشش کی تاہم اب یہ جعلی اکاﺅنٹ بند کردیا گیا ہے۔وشل میڈیا پر افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ بیرسٹر ملیکہ بخاری کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئر پرسن جبکہ بشریٰ بی بی کی صاحبزادی اور عمران خان کی سوتیلی بیٹی مہرو کو ساڑھے 7 لاکھ روپے کی تنخواہ کے عوض وزیر اعظم کا مشیر مقرر کیا گیا ہے۔گو کہ فواد چوہدری سمیت اہم حکومتی عہدیدار ان خبروں کی تردید کرچکے ہیں لیکن اس کے باوجود ان خبروں سے اٹھنے والے طوفان میں کوئی کمی نہیں آئی۔

فواد چوہدری کے ادارے وزارت اطلاعات نے جھوٹی خبروں کے خاتمے کیلئے ٹوئٹر پر FakeNewsBusterMoIB کے نام سے اکاﺅنٹ بنایا ہے جس کا ہینڈل (@FakeNews_Buster) ہے۔

یہ بھی پڑھیں

صدر مملکت نے چاروں گورنر اورعلماء کی ویڈیو کانفر نس آج

صدر مملکت نے چاروں گورنر اورعلماء کی ویڈیو کانفر نس آج

اسلام آباد: حکومت نے مساجد کیلئے ایس اوپیز کا از سرنو جائزہ لینے کا فیصلہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے