شیخ رشید نے بھارت کو شکست دینے کا ایسا نسخہ بتا دیا کہ جان کر آپ کی بھی ہنسی چھوٹ جائے گی

وفاقی وزیر ریلوے نے کہا ہے کہ اگر بھارت کو حقیقت میں شکست دینی ہے تو ریلوے کو مضبوط کرنا ہوگا،ریلوے کے مسائل بہت شدید ہیں، بیرون ملک مقیم پاکستانی ہمیں ٹرینوں کے آلات بطور تحفہ دیں ،ٹرین میں 700 سے زائد مسافروں کو لے جانے کی گنجائش نہیں۔
میڈ یا رپورٹس کے مطابق لاہور سے فیصل آباد کےلئے نان سٹاپ ٹرین کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید نے کہا کہ 100 دنوں میں 10 ٹرینیں چلانے کا ہدف مقرر کررکھاہے، جوپورا کریں گے،ٹرین مسافروں کی تعداد 5 کروڑ سے بڑھاکر 7 کروڑ تک لے جائیں گے۔ان کا یہ بھی کہناتھاکہ ریلوے پر وزیراعظم عمران خان کو جلد بریفنگ دیں گے اور اہم فیصلے کئے جائیں گےجو پہلے ٹکٹ لے گا اس کو سستا اوربعد میں لینےوالے کو مہنگا ملے گا،دھند میں ٹرینیں چلانے کے لیے خصوصی آلات برآمد کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

صدر مملکت نے چاروں گورنر اورعلماء کی ویڈیو کانفر نس آج

صدر مملکت نے چاروں گورنر اورعلماء کی ویڈیو کانفر نس آج

اسلام آباد: حکومت نے مساجد کیلئے ایس اوپیز کا از سرنو جائزہ لینے کا فیصلہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے