بیٹی کے اغواء کا ڈرامہ رچانے والی ماں گرفتار

کراچی میں 8 ماہ کی بیٹی کے اغواء کا ڈرامہ رچا کر شہر بھر میں خوف و ہراس پھیلانے والی خاتون کو پولیس نے گرفتار کرلیا ۔

پولیس نے 8 ماہ کی فائزہ کی والدہ کو جوڈيشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں پیش کر دیا جہاں عدالت نے ملزمہ کو 3 اکتوبر تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ۔
عدالت نے قرار دیا کہ بچی فائزہ ماں کے ساتھ جیل میں رہے گی،بچی کوجیل میں تمام ضروری سہولیات فراہم کی جائیں، تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایاکہ بچی کی والدہ اور عمران ہی ملزم ہیں ، ملزمہ اور عمران کا ویسے کوئی تعلق نہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل خاتون نے الزامات لگائے تھے کہ اس کے ہاتھوں سے آٹھ ماہ کی بچی کو نامعلوم ملزم چھین کر فرار ہوگيا تھا،جبکہ پولیس تفتیش میں انکشاف ہواکہ ماں نے خود اپنی بیٹی ملزم کے حوالے کی تھی اور اس سے اپنے شوہر کو بھی لاعلم رکھا۔

گزشتہ روزملزم کی گرفتاری پر پولیس نے الجھے معمہ کی ساری گھتیاں سلجھا دیں اور آج ملزمہ کو گرفتار کرلیا ۔

پولیس کے مطابق بچی کی ماں نے جرم چھپانے کی کوشش کی تھی، خاتون نے اپنی بچی کو 12 ستمبر کوملزم عمران کے حوالے کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

انڈس اسپتال میں کورونا وائرس کی ویکسین کا انسانی ٹرائل شروع ہوگیا

انڈس اسپتال میں کورونا وائرس کی ویکسین کا انسانی ٹرائل شروع ہوگیا

کراچی: چین کی دو کمپنیوں نے کورونا ویکسین پر کام کیا، پاکستان میں ویکسین کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے