ایم کیو ایم کا پاناما لیکس پر قائم ٹی او آر کمیٹی سے لاتعلقی کا فیصلہ

کراچی: ایم کیو ایم نے پاناما لیکس پر قائم ٹی او آر کمیٹی سے لاتعلقی کا فیصلہ کر لیا، متحدہ کے قائد نے بھی فیصلے کی توثیق کر دی۔

ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا ہنگامی اجلاس سینئر ڈپٹی کنوینئر عامر خان کی زیرصدارت ہوا،اجلاس میں بتایا گیا کہ پاناما لیکس کے لئے قائم اپوزیشن جماعتوں کی ٹی او آرز کمیٹی میں ایم کیو ایم سے ظلم و زیادتی کے خلاف کوئی بات نہیں کی گئی لہٰذا اس کمیٹی میں ایم کیو ایم نمائندوں کی شمولیت کا کوئی فائدہ نہیں۔

ایم کیو ایم کے سینئر ڈپٹی کنوینئر عامر خان نے اعلان کیا کہ ان کی جماعت نے اپوزیشن جماعتوں کی ٹی او آرز کمیٹی سے مکمل لاتعلقی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان کا 72 واں جشن آزادی

ملک بھر میں جشن آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے آج …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے