بشریٰ بی بی اور ریحام خان کی بات میں کوئی فرق نہیں ۔۔۔ “ صحافی مہر بخاری نے ایسی بات کہہ دی کہ آپ کی حیرت کی کوئی انتہا نہ رہے گی

سینئر صحافی و اینکر پرسن مہر بخاری کا کہنا ہے کہ اپنے شوہر کے معاملے میں بشریٰ بی بی بھی ریحام خان کی طرح لگتی ہیں۔
خاتون اول بشریٰ بی بی کی جانب سے جمعرات اور جمعہ کی شب نجی ٹی وی کو انٹرویو دیا گیا جس میں انہوں نے عمران خان کی سادگی کی بہت زیادہ تعریف کی اور کہا کہ نہ تو عمران خان کو کپڑوں سے کوئی غرض ہے اور نہ ہی کھانے میں نقص نکالتے ہیں۔

بشریٰ بی بی کی جانب سے اپنے شوہر کی تعریف کیے جانے پر اینکر پرسن مہر بخاری نے اپنے ٹویٹ میں کہا ” بشریٰ بی بی بھی اپنے شوہر عمران خان کی تعریف کرنے کے معاملے میں بالکل ریحام خان جیسی لگتی ہیں“۔
مہر بخاری نے کہا کہ ریحام خان نے بھی انہی الفاظ میں عمران خان کی تعریف کی جن میں بشریٰ بی بی کر رہی ہیں” بے لوث، سادگی کا استعارہ، عمران خان ایک لیڈر ہے سیاستدان نہیں“۔ مہر بخاری نے مزید کہا کہ ریحام اور بشریٰ کی جانب سے عمران خان کے بارے میں ایک ہی بات کہی گئی جس سے لگتا ہے کہ یہ باتیں سچ ہی ہوں گی ۔

یہ بھی پڑھیں

نیب نے جعلی بینک اکاؤنٹس اسکینڈل میں 22 کروڑ 40 لاکھ روپے برآمد کرکے حکومت سندھ کے حوالے

نیب نے جعلی بینک اکاؤنٹس اسکینڈل میں 22 کروڑ 40 لاکھ روپے برآمد کرکے حکومت سندھ کے حوالے

اسلام آباد: جاوید اقبال نے سندھ کے چیف سکریٹری ممتاز علی شاہ کو 22 کروڑ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے