سکھر : پراسرار جانور کے حملے میں دو افراد جاں بحق‘ علاقے میں دہشت پھیل گئی

سکھر :سکھر میں پراسرار جانور نے دہشت پھیلا دی۔ خیرپور کے علاقے کوٹ ڈیجی فیض گنج اور نارا کے علاقوں میں اس جانور کے حملے سے دو افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ کئی زخمی ہیں۔ دیہاتیوں نے اپنی حفاظت اور اس جانور کا کھوج لگانے کے لیے رات جاگ کر گزاری اورصبح ہوتے ہی کھیتوں میں اسے تلاش کر نے لگے۔

تفصیلات کے مطابق خیرپور کوٹ ڈیجی فیض گنج اور نارا کے علاقوں میں دیہاتیوں کے مطابق ایک نامعلوم جانور نے دہشت پھیلا دی ہے جس کے حملے سے اب تک دو افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ کئی زخمی ہیں۔ دیہاتی بتاتے ہیں کہ اس جانور نے ہر طرف خوف پھیلا رکھا ہے۔

اس کے حملے سے کوئی نہیں بچ پا رہا۔ خیرپور کے علاقہ کوٹ ڈیجی، فیض گنج اور نارا کے علاقوں میں خوف و دہشت کا راج ہے۔

علاقہ مکینوں کے مطابق جانور کتے کی نسل جیسا لگتا ہے جس کے حملے کے ڈر سے مقامی افراد لاٹھیاں لے کر کھیتوں میں اسے تلاش کر رہے ہیں۔ نامعلوم جانور کو مارنے کے لیے شکاری کتوں سے بھی مدد لی جارہی ہے لیکن ابھی تک اس کا کوئی سراغ نہیں مل پا رہا۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان کا 72 واں جشن آزادی

ملک بھر میں جشن آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے آج …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے