ہیروئن تنوشری دتہ نے نانا پاٹیکر پر انتہائی شرمناک الزام لگا دیا

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) ہالی ووڈ سے شروع ہونے والی ’می ٹو‘ مہم بالی ووڈ میں داخل ہوئی اور رادھیکا آپتے، ریچا چڈھا، سوارا بھاسکر اور کونکنا سین شرما سمیت کئی اداکاراﺅں نے اپنے ساتھ پیش آنے والے جنسی ہراسگی کے واقعات سے پردہ اٹھادیا۔ اب اس فہرست میں فلم ’عاشق بنایا آپ نے‘ کی ہیروئن تنوشری دتہ بھی شامل ہو گئی ہیں جنہوں نے لیجنڈ اداکار ناناپاٹیکر پر جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کر دیا ہے۔ خلیج ٹائمز کے مطابق تنوشری دتہ نے ’زوم ٹی وی ‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہاہے کہ ”یہ 10سال پہلے کا واقعہ ہے۔ 2009ءمیں جب ہم فلم ’ہارن اوکے پلیز‘ کی شوٹنگ کر رہے تھے، اس دوران نانا پاٹیکر نے کئی بار مجھے جنسی طور پر ہراساں کیا۔ایک گانے کی شوٹنگ کے دوران وہ نامناسب انداز میں میرے جسم کو چھوتے رہے حالانکہ وہ اس گانے کا حصہ بھی نہیں تھے، پھر بھی وہ خود کو اس میں شامل کرنے پر مصر تھے۔اس کے علاوہ بھی انہوں نے کئی بار لوگوں کے سامنے مجھے ہراساں کیا۔“

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ”بالی ووڈ میں کوئی بھی چیمپیئن کام نہیں کرتا، خواتین کے ساتھ جنسی زیادتیاں اس انڈسٹری میں ایک حقیقت ہیں۔ہر کوئی جانتا ہے کہ ناناپاٹیکر کے دل میں خواتین کے لیے کبھی کوئی عزت نہیں رہی۔ فلم انڈسٹری کے لوگ ناناپاٹیکر کے پس منظر سے واقف ہیں، کہ وہ اداکاراﺅں پر تشدد کرتا رہا ہے اور انہیں جنسی طور پر ہراساں کرتا رہا ہے۔ خواتین کے ساتھ اس کا رویہ شروع سے ایسا گھٹیا رہا ہے لیکن کبھی کسی اخبار نے اس کے متعلق خبر شائع نہیں کی۔ہر کوئی ناناپاٹیکر کے اس روئیے کے متعلق کاناپھوسی کرتے ہیں لیکن کبھی کسی نے سامنے آ کر اس معاملے پر بات کرنے کی جرأت نہیں کی۔“

یہ بھی پڑھیں

14 سالہ نابینا برٹش پاکستانی گلوکارہ سیرین جہانگیر کی کانوں میں رس گھولتی آواز

14 سالہ نابینا برٹش پاکستانی گلوکارہ سیرین جہانگیر کی کانوں میں رس گھولتی آواز

کمسن برٹش پاکستانی نابینا گلوکارہ سیرین جہانگیر نے گزشتہ روز موسیقی کے اس بڑے مقابلے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے