انگلینڈ نے ایک روزہ میچزکے لیے اپنی ٹیم کا اعلان کردیا

انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے خاتمے کے بعد پانچ ایک روزہ میچ کی سیریز کا آغاز 24 اگست ہو رہاہے جس کے لیے انگلش ٹیم کے پندرہ رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے مارک ووڈ اور بین اسٹوکس کو ٹیم میں شامل کر لیا گیاہے۔

پاکستان اورانگلینڈ 24 اگست سے پانچ ایک روزہ میچز کی سیریز کھیلیں گے جس کے لیے اوئن مورگن کی قیادت میں انگلش ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے جس میں فاسٹ بولر مارک ووڈ کی واپسی ہوئی ہے.ٹیسٹ سیریز میں انجری کا شکار ہونے والے بین اسٹوکس کو بھی ٹیم میں شامل کرلیا گیا ہے جب کہ ٹیسٹ سیریزمیں بری طرح ناکام ہونے والے جیمز ونس کو ٹیم سے ڈراپ کردیا گیا ہے۔

انگلش ٹیم میں کپتان اوئن مورگن، معین علی، جونی بیئرسٹو، جوز بٹلر، لیام ڈوسن، کرس جورڈن، الیکس ہیلز، لیام پلنکٹ، عادل رشید، جو روٹ، جیسن روئے، بین اسٹوکس، ڈیوڈ ویلی، کرس ووکس اور مارک ووڈ شامل ہیں۔

واضح رہے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والے چار ٹیست میچوں کی سیریز دو-دو کے مقابلے سے برابر ہو گئی تھی جس میں پہلے اور آخری ٹیسٹ میں پاکستان نے کامیابی حاصل کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

پی سی بی نے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کردیا

 لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ نے 20-2019 کے کرکٹ سیزن کے لیے سنٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کردیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے