کرینہ کپور کا موٹاپے کا شکار خواتین کے لیے اہم پیغام

بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور خان نے موٹاپے کا شکار خواتین و لڑکیوں کے لیے اہم پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ دبلا ہونا صحت مندی کی نشانی نہیں ہے۔

حال ہی میں ایک بھارتی ویب سائیٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے کرینہ کپور خان نے بڑھے ہوئے وزن اور خواتین میں دبلے ہونے کے رجحان پر بات کرتے ہوئے کہا اگر وزن کم کرنا آپ کے کام کا حصہ ہے جیسے کہ اداکارائیں اپنے کام کے لیے وزن کم کرتی ہیں تو یہ اچھی بات ہے۔

کرینہ کپور نے مزید کہا آپ کا کم وزن اور دبلا پن اس بات کی علامت نہیں کہ آپ صحت مند ہیں بلکہ اگر آپ بڑھے ہوئے وزن کے ساتھ آرام دہ محسوس کرتی ہیں تو آپ صحت مند ہیں۔
کرینہ کپور نے 2009 میں ریلیز ہوئی فلم ’’ٹشن‘‘کے لیے اپنے وزن میں بے تحاشہ کمی کی تھی، کرینہ کو دیکھ کر بہت سی خواتین اور لڑکیوں میں وزن کم کرنے کا رجحان بڑھا اس بارے میں کرینہ کا کہنا تھا کہ اس وقت میں 27 سال کی تھی اور میں نے اپنے وزن میں فلم کی وجہ سے کمی کی تھی، لیکن اس وقت میں اور آج میں بہت فرق ہے اب میں زیادہ سمجھدار ہوگئی ہوں اور اپنے قدرتی وزن کے ساتھ بہت خوش ہوں۔

یہ بھی پڑھیں

14 سالہ نابینا برٹش پاکستانی گلوکارہ سیرین جہانگیر کی کانوں میں رس گھولتی آواز

14 سالہ نابینا برٹش پاکستانی گلوکارہ سیرین جہانگیر کی کانوں میں رس گھولتی آواز

کمسن برٹش پاکستانی نابینا گلوکارہ سیرین جہانگیر نے گزشتہ روز موسیقی کے اس بڑے مقابلے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے