عمران خان صرف غریبوں پر ٹیکس لگانے کے لیے اقتدارمیں آئے ہیں، خورشید شاہ

پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے عوام کوسہانے خواب دکھائے کہ دودھ کی ندیاں بہا دوں گا، لیکن منی بجٹ کو دیکھ کر لگتا ہے کہ وہ صرف عمران خان صرف غریبوں پر ٹیکس لگانے کے لیے برسرِ اقتدار آئے ہیں، گیس اور پیٹرول سمیت دیگرچیزوں پرٹیکس غریب کی جیب سے نکالا جا رہا ہے۔
خورشید شاہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے کبھی غریب کے استعمال کی چیزیں مہنگی نہیں کیں، عوام کو اب پیپلزپارٹی کا دور یاد آئے گا، عمران خان نے یہ بھی دعویٰ کیا تھا کہ سارے ڈاکوؤں کو پکڑ کر پیسہ واپس لاؤں گا، اب آگے دیکھیں کیا ہوتا ہے۔
رہنما پی پی کا کہنا تھا کہ حکومت سارے ملک میں مرضی کا بلدیاتی نظام نہیں لا سکتی، بلدیاتی نظام خالصتاً صوبائی معاملہ ہے، بلدیاتی نظام کا اختیار صوبائی حکومتوں کے پاس ہے، وفاقی حکومت صرف پنجاب یا کے پی سےمتعلق فیصلہ کر سکتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دنیا میں سب سے کم ٹیکس ریشو ہمارا ہے، وہی 8 لاکھ ٹیکس ادا کرنے والے ہیں جن کو بڑھانے کی کوئی بات نہیں کی گئی، سسٹم کو ٹھیک کرنے کے لیے ایف بی آر کا چیئرمین پارلیمنٹ کو لگانا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں

آئی جی سندھ کو اغوا کیا گیا تو انہوں نے ایف آئی آر درج کیوں نہیں کرائی

آئی جی سندھ کو اغوا کیا گیا تو انہوں نے ایف آئی آر درج کیوں نہیں کرائی

اسلام آباد: شہزاد اکبر نے کہا کہ ملک و قوم کی بدنامی کیلئے سیاسی سرکس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے