ایشیا کپ میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر تین کرکٹرز کو جرمانہ

یشیا کپ میچ میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پاکستانی بولر حسن علی اور افغان ٹیم کے کپتان اصغر افغان اور بولر راشد خان کو میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ کردیا گیا۔ تینوں کو ایک ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیا گیا ہے۔ ابوظہبی میں کھیلے جانے والے سپر 4 مرحلے کے میچ میں حسن علی نے اپنی ہی گیند پر فیلڈنگ کرنے کے بعد گیند بیٹسمین حشمت اللہ شاہدی کو مارنے کا اشارہ دیا تھا۔ اصغر افغان نے رن مکمل کرتے ہوئے بولر حسن علی کو کندھا مارا تھا۔
راشد خان نے آصف علی کو آﺅٹ کرنے کے بعد انگلی سے اشارہ کرنے کے ساتھ انہیں گھور کر بھی دیکھا تھا۔ میچ کے بعد تینوں کرکٹرز نے ریفری اینڈی پائی کرافٹ کے سامنے اپنا قصور تسلیم کرلیا۔ اس لئے کسی سماعت کے بغیر تینوں کو جرمانے اور دی میرٹ پوائنٹس کی سزا سنادی گئی۔

یہ بھی پڑھیں

جوکووچ اور ان کی اہلیہ جیلینا کی کرونا ٹیسٹ رپورٹس منفی آگئیں

جوکووچ اور ان کی اہلیہ جیلینا کی کرونا ٹیسٹ رپورٹس منفی آگئیں

بلغراد: کرونا سے متاثر ہونے کے 9 دن بعد جووکوچ اور جیلینا دونوں صحتیاب ہوگئے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے