چندی گڑھ میں بھی جشن آزادی کی تقریب میں بد نظمی

چندی گڑھ میں آ زادی کی تقریب کے دوران فریڈم فائٹرز نے خود کو دی گئی ناکافی سہولیات کے خلاف مودی سرکار کے خلاف نعرے لگانا شروع کردیے۔ بزرگ سکھوں کا کہنا تھا کہ نئی دہلی بار بار ان کی زندگی بہتر بنانے کا لارا لپا دے رہا ہے،لیکن حقیقت میں کچھ نہیں ہورہا۔ جس پراحتجاج کرتے ہوئے فریڈم فائٹرز نے تقریب کا بائی کاٹ کردیا اور نعرے لگاتے ہوئے سڑکوں پر آگئے۔ مظاہرے کے دوران سکھ کارکنوں میں ہاتھوں میں بینرز اور سیاہ پرچم اٹھائے رکھے تھے۔ جس پر بھارت مخالف نعرے درج تھے۔یاد رہے کہ اس سے پہلے پندرہ اگست کو بھی بھارت کی مختلف ریاستوں میں آزادی کیلئے جدوجہد کرنے والی تنظیموں نے احتجاج کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

چین اور کینیڈا میں کشیدگی برقرار

چین اور کینیڈا میں کشیدگی برقرار

چین نے کینیڈا کو دونوں ملکوں کے تعلقات میں کشیدگی کا ذمہ دار قراردیا ہے۔ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے