جہاز خریدنا ہے، لیکن پیسے نہیں ہیں‘

شاہ رخ خان بولی وڈ کے سب سے زیادہ کمانے والے اداکاروں میں سے ایک مانے جاتے ہیں، لیکن ایسی بھی کچھ چیزیں ہیں جو وہ خرید نہیں سکتے۔

ایسی ہی ایک خواہش کا اظہار کرتے ہوئے شاہ رخ خان کا کہنا تھا ’میں ایک جہاز خریدنا چاہتا ہوں لیکن میرے پاس پیسے نہیں ہیں، کیونکہ میں اپنے سارے پیسے فلموں پر لگا دیتا ہوں۔ مجھے امید ہے کہ ایک دن میں اتنے پیسے کما لوں گا۔ فی الحال کسی ایک کا ہی انتخاب کیا جاسکتا ہے، یا تو جہاز لے لوں یا فلم بنا لوں، اس لیے میں نے فلم بنانے کا انتخاب کیا ہے‘۔

چھوٹی اسکرین سے بولی وڈ صنعت پر راج کرنے والے شاہ رخ خان فلم اسٹار ہونے کے ساتھ ساتھ پروڈکشن ہاؤس ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ کے بھی مالک ہیں۔

واضح رہے کہ شاہ رخ خان کی گزشتہ سال ریلیز ہونے والی فلم ’دل والے‘ کو بین الاقوامی سطح پر کافی اچھا ردعمل موصول ہوا تھا تاہم کنگ خان فلم کی کمائی سے کچھ مایوس نظر آئے تھے۔

شاہ رخ خان اس وقت دو فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں ’رئیس‘ اور ’فین‘ شامل ہیں۔

شاہ رخ خان اس وقت دو فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں ’رئیس‘ اور ’فین‘ شامل ہیں۔

فلم ’رئیس‘ میں شاہ رخ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان اور نوازالدین صدیقی کے ہمراہ اہم کردار ادا کرتے نظر آئیں گے

فلم ’رئیس‘ میں شاہ رخ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان اور نوازالدین صدیقی کے ہمراہ اہم کردار ادا کرتے نظر آئیں گے

یہ بھی پڑھیں

زرین خان کی نئی فلم کا ریکارڈنگ ڈیٹا غائب

ممبئی: اداکارہ زرین خان کی نئی فلم مشکل میں پھنس گئی۔ زرین خان کی فلم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے