عالیہ بھٹ کا سنجے لیلا بھنسالی کی فلم میں کام کرنے سے انکار

بالی ووڈ میں فلم ’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر‘ سے انٹری مارنے والی نوجوان اداکارہ عالیہ بھٹ نے بہت ہی کم عرصے میں انڈسٹری میں اپنی ایک الگ پہچان بنائی جب کہ حال ہی میں ریلیز ہونے والی ان کی کامیاب ترین فلم ’راضی‘ کے بعد سے انڈسٹری کے نامور ہدایت کار اداکارہ کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں لیکن وہ صرف اپنے مینٹور کرن جوہر کی ہدایت پر ہی عمل کرتی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈسٹری کے نامور ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی عالیہ بھٹ کو اپنی اگلی فلم میں کاسٹ کرنا چاہتے تھے لیکن عالیہ پہلے ہی کرن جوہر کی فلم ’تخت‘ کا حصہ بن چکی ہیں جس کی وجہ سے انہیں سنجے لیلا کو انکار کرنا پڑا۔
اداکارہ کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ سنجے لیلا جیسے نامور ہدایت کار کے ساتھ کون کام نہیں کرنا چاہے گا لیکن عالیہ کی پہلی ترجیح کرن جوہر ہیں جو نہ صرف ان کے مینٹور ہیں بلکہ وہ انہیں والد کا درجہ دیتی ہیں جب کہ عالیہ کو انڈسٹری میں متعارف کروانے کا سہرا بھی کرن کے سر ہی جاتا ہے۔

واضح رہے سنجے لیلا بھنسالی نے عالیہ سے قبل ایشوریا رائے کو آفر کی تھی تاہم انہوں نے یہ آفر ٹھکرادی جس کی وجہ ان کی اگلی فلم ’گلاب جامن‘ ہے جس میں وہ اپنے شوہر ابھیشک بچن کے ساتھ 8 سال بعد جلوہ کر ہورہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

14 سالہ نابینا برٹش پاکستانی گلوکارہ سیرین جہانگیر کی کانوں میں رس گھولتی آواز

14 سالہ نابینا برٹش پاکستانی گلوکارہ سیرین جہانگیر کی کانوں میں رس گھولتی آواز

کمسن برٹش پاکستانی نابینا گلوکارہ سیرین جہانگیر نے گزشتہ روز موسیقی کے اس بڑے مقابلے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے