سندھ اسمبلی میں تعمیری اپوزیشن کا کردار ادا کریں گے، فردوس شمیم نقوی

کراچی: تحریک انصاف کے رہنما اور سندھ اسمبلی میں نامزد اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی نے کہا ہے کہ ہم عوام کی آواز بن کر صوبائی اسمبلی میں مثبت اور تعمیری اپوزیشن کا کردار ادا کریں گے، ایوان کی کارروائی بہتر طریقے سے چلانے کے لئے پی ٹی آئی کے ارکان حزب اقتدار اور اسپیکر کے ساتھ بھرپور تعاون کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے منتخب ارکان صوبائی اسمبلی نے نامزد اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی کی قیادت میں اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے اسپیکر سے اپوزیشن لیڈر کے لئے چیمبر الاٹ کرنے کی درخواست بھی کی۔ ملاقات میں پی ٹی آئی کے وفد میں ارکان سندھ اسمبلی راجہ اظہر، ادیبہ حسن، ملک شہزاد اعوان اور دیگر شامل تھے۔ اس موقع پر سیکریٹری سندھ اسمبلی عمر فاروق برڑو بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں

کیپٹن (ر) محمد صفدر کی گرفتاری حکومت سندھ کی ہدایات پر نہیں ہوئی

کیپٹن (ر) محمد صفدر کی گرفتاری حکومت سندھ کی ہدایات پر نہیں ہوئی

کراچی: جو کچھ ہوا ہم اس بات کی تہہ تک جائیں گے تاہم ان کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے