پاکستان اور انڈیا میں دہشت گردی کشمیر کی آزادی کے لئے رکاوٹ ۔ پرویز رشید

اسلام آباد۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ دہشت گردی کشمیر کی آزادی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ تفصیلات کے مطابق یکجہتی کشمیر سیمینا سے خطاب کرتے ہوئے پرویز رشید کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر پر تمام سیاسی جماعتوں کا موقف یکساں ہے اور کشمیر میں ہونے والی زیادتیوں کو دنیا بھی تسلیم کر چکی ہے۔
کشمیریوں کو بنیادی انسانی حقوق سے محروم رکھا گیا ہے، خطے اور دنیا میں امن کیلئے کشمیر کا مسئلہ حل ہونا ضروری ہے، حق خود ارادیت کشمیروں کا حق ہے، اسے تسلیم کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی مسئلہ کشمیر کے حل میں بڑی رکاوٹ ہے کیونکہ جب بھی دونوں فریق کشمیر پر بات کیلئے تیار ہوتے ہیں تو دہشت گردی کا کوئی واقعہ ہو جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

, قابض, بھارتی فورسز ,نے, ایک ,اور ,پی ایچ ڈی, اسکالر ,کو ,شہید ,کردیا

قابض بھارتی فورسز نے ایک اور پی ایچ ڈی اسکالر کو شہید کردیا

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز نے پی ایچ ڈی اسکالر سبزار احمد …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے