شاہد خاقان کے وارنٹ گرفتاری جاری

لاہور ہائی کورٹ نے عدالت میں پیش نہ ہونے پر سابق وزيراعظم شاہد خاقان عباسی کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

سابق وزرائے اعظم نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی کے خلاف بغاوت کی کارروائی کی درخواست پر جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے کیس کی سماعت کی۔دوران سماعت جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے سوال کیا کہ شاہد خاقان عباسی عدالت میں پیش کیوں نہیں ہوئے؟ جس کے بعد لاہور ہائیکورٹ نےسابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

یہ بھی پڑھیں

فواد چوہدری نے مریم نواز کو سالگرہ کی مبارکباد

فواد چوہدری نے مریم نواز کو سالگرہ کی مبارکباد

فیصل آباد: وفاقی وزیر فواد چوہدری نے (ن) لیگ کی نائب صدر کو سالگرہ کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے