انیل کپور کی پاکستانیوں کو جشن آزادی کی مبارکباد

ممبئی: بالی ووڈ کے سپر اسٹار انیل کپور نے پاکستان کی جشن آزادی کے موقع پر پاکستانی قوم کو مبارکباد دی ہے۔

پاکستان کے جشن آزادی کے موقع پر بھارت سے مبارکباد کا پیغام بھیجنا کسی بھی نامور بھارتی شخصیت  کے لیے کئی مسائل کھڑے کرسکتا ہے لیکن بالی ووڈ کے سپر اسٹار نے پاکستان کے جشن  آزادی کے موقع پر پاکستانی قوم کے نام پیغام بھیج کر پاکستانیوں کے دل جیت لیے ہیں۔

 

بالی ووڈ کے سپراسٹار انیل کپور نے پاکستان کے 70 ویں یوم آزادی کے موقع پر پاکستانی قوم کو مبارک باد پیش کی ہے جس کے لیے انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرکا سہارا لیا۔ اپنی ٹوئٹ میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں موجود  تمام  بھائیوں کو جشن آزادی کی مبارکباد پیش کرتا ہوں، آئیں اس عزم کا اظہار کریں کہ ہم ہرروز اپنی آزادی کو خوشی اور مسرت سے منائیں۔

واضح رہے کہ اداکار انیل کپور متعدد بار پاکستانی فلموں، ڈراموں اور شوز میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کر چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پریانکا سے خیرسگالی سفیر کا اعزاز واپس لینے کے معاملے پر اقوام متحدہ کا ردعمل

پریانکا سے خیرسگالی سفیر کا اعزاز واپس لینے کے معاملے پر اقوام متحدہ کا ردعمل

بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کو خیرسگالی سفیر کے عہدے سے ہٹانے کے پاکستان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے