Prime Minister Imran Khan Chairs Meeting of the Federal Cabinet at PM Office Islamabad on August 20, 2018

وزیراعظم عمران خان کا کابینہ میں توسیع کا فیصلہ

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کرلیا۔ ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کابینہ میں 4 نئے وزرا کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جن میں عمر ایوب، علی زیدی، میاں محمد سومرو اور مراد سعید شامل ہیں۔

ترجمان کا کہناہےکہ عمر ایوب خان کو توانائی، علی زیدی کو بحری امور اور میاں محمد سومرو کو نجکاری کا قملدان دیا جائے گا جب کہ مراد سعید کے قلمدان کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

واضح رہےکہ وزیراعظم عمران خان کی کابینہ 23 ارکان پر مشتمل ہے جس میں 17 وزرا اور 5 مشیر شامل ہیں جب کہ شہریار آفریدی کو حال ہی میں وزیر مملکت برائے داخلہ کا قلمدان سونپا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

نیب نے جعلی بینک اکاؤنٹس اسکینڈل میں 22 کروڑ 40 لاکھ روپے برآمد کرکے حکومت سندھ کے حوالے

نیب نے جعلی بینک اکاؤنٹس اسکینڈل میں 22 کروڑ 40 لاکھ روپے برآمد کرکے حکومت سندھ کے حوالے

اسلام آباد: جاوید اقبال نے سندھ کے چیف سکریٹری ممتاز علی شاہ کو 22 کروڑ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے